
پسرور : گجرات کے علاقہ کے رہائشی مدثر نے چند سال قبل پسرور کی صاحبہ نامی لڑکی سے محبت کی شادی کی جذباتی فیصلہ برباد کر دیتا ہے ۔ایک اور لو سٹوری کا خوفناک انجام : بیوی کو منانے گئے شوہر نے سسرال والوں پر قیامت برپا کردی ۔۔۔ گجرات کے علاقہ ہ کے رہائشی مدثر نے چند سال قبل پسرور کی صاحبہ نامی لڑکی سے محبت کی شادی کی ۔ چند ماہ اچھے گزرے پھر صاحبہ اور مدثر کے درمیان بات بات پر اختلاف شروع ہو گیا لڑائی جھگڑے ہونے لگے ۔ صاحبہ ہر لڑائی کے بعد روٹھ کر اپنے میکے چلی جاتی ۔ چند دن بعد مدثر جاتا اور قسمیں کھا کر وعدے کرکے صاحبہ کو واپس لے آتا ۔۔۔ جب یہ سلسلہ بڑھ گیا ہر بار مدثر بیوی سے مار پیٹ کرتا اور وہ جاکر میکے بیٹھ جاتی اور شوہر منانے پہنچ جاتا تو صاحبہ کے والدین تنگ آگئے خود صاحبہ نے سمجھ لیا کہ مدثر اس قابل نہیں کہ اسکے ساتھ زندگی گزاری جائے اس نے تہیہ کر لیا کہ خلع لے گی یا طلاق حاصل کرے گی، مگر دو روز قبل مدثر پھر صاحبہ کو منانے پسرور آگیا ۔ صاحبہ کی ماں نے مدثر پر پہلے تو غصہ کیا کہ اب تمہارے ساتھ ہم کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے اس لیے ہمارا پیچھا چھوڑ دو ، صاحبہ نے بھی مدثر کے سامنے کہا کہ میں نے تمہارے ساتھ نہیں رہنا ۔ تم جیو یا مرو مجھے کوئی لینا دینا نہیں ۔۔۔ بیوی کے صاف انکار پر مدثر نے ساس ۔ سالے اور بیوی کو گو۔لیاں مار دیں جو موقع پر دم توڑ گئے ، ملزم ہوائی فائیر۔نگ کرتا ہوا آسانی سے فرار ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے ۔ فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ 1122 نے لا۔شوں کو اسپتال منتقل کیا جن میں 50 سالہ خاتون ملزم کی ساس ۔ 24 سال کو نوجوان سفیان ملزم کا سالہ اور 26 سالہ صاحبہ ملزم کی بیوی شامل ہیں ۔۔۔ سی سی ڈی نے اس واقعہ میں فوری دخل دیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے ابتدائی ریڈز میں ملزم گرفتار نہیں ہو سکا تلاش بدستور جاری ہے.




