
گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی اسکول جلالپور جٹاں کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، سی ای ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسکول کے مختلف حصوں میں صفائی، فرنیچر، بجلی کے آلات کا مشاہدہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اسکولز میں صفائی، برقی آلات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے، اسکولز ہیڈز باقاعدگی سے اسکولزکا دورہ کریں، اسکول میں موجود فرنیچر و دیگر اشیاء کی حفاظت یقینی بنائی جائے، بارشوں کے پیش نظر اسکولز میں پانی نکاسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ اسکولز کے سازو سامان کی حفاظت یقینی بنائی جائے ۔




