تازہ ترین

گجرات : عید کے پہلے دوسرے اور تیسرے دن جیل میں قیدیوں کو گوشت کی فراہمی ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، جیل سپرنٹینڈنٹ اشتیاق گل کی موجودگی میں گوشت جیل حکام کے حوالے

گجرات : عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر سے رجسٹرڈ پززنر ویلفیئر سوسائٹی نے جیل میں قید قیدیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرتے ہوئے گوشت ڈسٹرکٹ جیل میں پہنچایا، عید کے پہلے دوسرے اور تیسرے دن جیل میں قیدیوں کو گوشت فراہم کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، جیل سپرنٹینڈنٹ اشتیاق گل کی موجودگی میں گوشت جیل حکام کے حوالے کیا گیا ، عید کے موقع پر قیدیوں میں سماجی تنظیموں کی جانب سے مٹھائی اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے،تمام تر معاملات پرزن ویلفیئر سوسائٹی سے ملک عامر، ہاشم ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر ادریس اور چوہدری سیف اللہ اور ملک نوید،مرزا بابر بیگ، میاں صفدر کی جانب سے کیے گئے ۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds