تازہ ترین

اسلام آباد : لگتا نہیں مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کا کوئی اثر لیں گے، رانا ثناء

اسلام آباد : وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لگتا نہیں مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کا کوئی اثر لیں گے، قوم دعا کرے کہ اب ملک کسی حادثے کا شکار نہ ہو۔ نماز عید کے بعد فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ پارلیمنٹ 30جون سے پہلے بجٹ پاس کرے گی اور بجٹ منظور کرنے سے قبل بحث بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط بہت سخت تھیں لیکن دوست ممالک کی مدد سے شرائط میں کچھ نرمی ملی، امید کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو اور پھر ہم اپنی مرضی سے بجٹ بنائیں۔ رانا ثناء نے کہا کہ حکومت کے اخراجات میں کمی لا رہے ہیں، وزیراعظم نے ایک مہینے کا وقت دیا ہے جس کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، معاشی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں اور حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds