تازہ ترین

بھمبر : آج ماحولیات کے عالمی دن پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق، رجسٹرار ڈاکٹر محمدعابد و دیگر نے خصوصی کاوش سے طلبا کو اس دن کی افادیت سے آگاہ کیاجو لائق تحسین ہے۔ شرکاء کا اظہار خیال

بھمبر : وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی ذاتی دلچسپی کے باعث جامعہ بھمبر ہر شعبے میں بہترکارکردگی دکھارہی ہے۔وائس چانسلر بریگیڈئر ریٹائرڈ پروفیسرڈاکٹریونس جاویدکی خدمات کوسراہتے ہیں،آج ماحولیات کے عالمی دن پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق، رجسٹرار ڈاکٹر محمدعابد و دیگر نے خصوصی کاوش سے طلبا کو اس دن کی افادیت سے آگاہ کیاجو لائق تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار شرکاء نے بھمبر یونیورسٹی میں عالمی ماحولیاتی دن کی مناسبت سے کیا۔آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر میں عالمی ماحولیاتی یوم کی تقریب کا انعقاد کیاگیا 05جون کوعالمی ماحولیاتی یوم منایا جاتاہے۔ اس ضمن میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر کے شعبہ باٹنی، HCRSP، محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت کے باہمی تعاون سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اساتذہ کرام، ایڈمینسٹریٹو سٹاف اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار کی تقریب میں صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق ڈاریکٹر ORICآزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی محکمہ جنگلات کے مونیٹرینگ آفیسر حمزہ فاروق تھیپروفیسرڈاکٹر محمد اشتیاق نے جناب وائس چانسلر برگیڈیر(ر)پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید اور ڈاکٹر عابد حسین رجسٹرار جامعہ ھذا کے تعاون، رہنمائی اور سرپرستی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں مقررین، جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق، حمزہ فاروق، ڈاکٹر محمد عجائب،چیئرمین شعبہ باٹنی، ڈاکٹر خادم حسین ڈایریکٹر سٹوڈنٹ افیرز اور ڈاکٹر تنویر حسین شعبہ باٹنی نے اپنے خیا لات کا اظہار کیا اور ماحول کو بہتر کرنے کے لیے درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب میں کثیر تعداد میں طلباو طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عہد کیا کہ ماحول کو بہتر کرنے کے لیے ہم سب مل کر درخت لگاہیں گے اور جنگلات کی حفاظت کریں گے۔ تقریب میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں سب طلبا ء نے حصہ لیا اور اس واک میں ڈاکٹر محمد صائم ہاشمی ٹریثررر یونیورسٹی آف بھمبر، ڈاکٹر محمد فاروق ڈایریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ اور محکمہ جنگلات کے راجہ نصیر احمدرینج آفیسر نے شرکت کی۔سیمینارکے اختتام پر فیکلٹی اور طلبا نے یونیورسٹی گراؤنڈ میں سایہ دار اور پھل دار پودے لگائے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق نے HCRSPکے ڈایریکٹر سید آفتاب حسین شاہ، محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت کے آفیسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے اس تقریب کا انعقاد ہوا۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds