
بھمبر: اے سی ہیڈکوارٹرمحمد عیص بیگ نے گذشتہ روز بازارکی پٹرتال کی قیمتوں و معیار کے حوالے سے پولیس نفری کے ہمراہ جملہ مارکیٹس کی چیکنگ کی،اس دوران پرائس ایکٹ پر عمل درآمد،اشیاء کے معیار کے حوالے سے خصوصی چیکنگ کی گئی۔اے سی بھمبر نے کہاکہ ڈی سی بھمبر کی روزانہ کی بنیاد پر ہدایات ہیں کہ عوام کو ریلیف دیا جائے،مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کیاجائے۔اس حوالیسیتاجر کمیونٹی عوام کا خیال کرے۔اشیاء خوردو نوش و دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں اور معیاربہتررکھیں ورنہ کاروائی ہو گی۔اس دوران ایسی بھمبر نے متعدد گراں فروشوں کو جرمانے کئے۔آٹا،روٹی ٹرانسپورٹ ودیگر معاملات کی بھی پٹرتال کی




