
گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے تحصیل گجرات میں ڈینگی کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں محکمہ صحت، ایگریکلچر، لائیو سٹاک کے افسران و سی او میونسپل کمیٹیز نے شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے، اینڈروئڈ یورزز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں اپ لوڈ کریں، ہاٹ سپاٹ کی کڑی نگرانی کی جائے گی، بوگس سرگرمیاں اپ لوڈ کرنے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہانکہ ڈینگی ایک مہک وائرس ہے، شہری ڈینگی سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں، گھروں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، ڈینگی کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔




