
گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور ضلعی انتظامیہ گجرات کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔




