
بھمبر : وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیئرمین یوسی دھنڈر چوہدری ریحان اسلم نے کہاہے کہ وزیراعظم کی خصوصی کاوش سے دھنڈر کے علاقوں میں ترقیاتی منصوبہ جات جاری ہیں اس حوالے سے رابطہ سڑکوں کی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ معیار و رفتار بہتر بنائی جاسکے۔اس حوالے سے یوسی چیئرمین نے عوام علاقہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ منصوبہ جات کی نگرانی کا عمل جاری رکھیں۔




