
گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سول ہسپتال جلالپور جٹاں اور بنیادی مرکز صحت محمود آباد کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر ،ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ڈسپنسری، آپریشن تھیٹر، صفائی کا جائزہ لیا اور ڈاکٹر و عملہ کی حاضری چیک کی،مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، سرکاری ہسپتالوں، بنیاد مراکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہسپتال میں ادویات کا اسٹاک موجود رکھا جائے، صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے، ڈاکٹرز و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری یقینی بنائیں، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے۔




