تازہ ترین

گجرات : گزشتہ روز سے ضلع گجرات کی حدود میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے ؛ صفدر حسین ورک ڈپٹی کمشنرگجرات

گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گزشتہ روز سے ضلع گجرات کی حدود میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاجران، دکاندار حضرات، شہری پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کردیں، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ماحول کو صاف رکھنے میں تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے، ان خیالات کا اظہار انہوں پلاسٹک بیگ پر پابندی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ سمیت چیف افسران اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ دکاندار حضرات دکانوں سے پلاسٹک بیگ ختم کردیں گے اور دکانوں پر آگاہی بینرز آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پلاسٹک بیگ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہے، پلاسٹک بیگ کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، جس سے بے پناہ ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں، پلاسٹک بیگ زمین میں تلف نہیں ہوتا ہے، جس سے آلودگی اور سیوریج لائنوں پلاسٹک بیگز پھینکنے سے نکاسی آب کے مسائل پیش آرہے ہیں، پلاسٹک بیگ کو آگ لگانے سے خطرناک مضر صحت اجزاء خارج ہوتے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کرنا ہوگا،شہری بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز یا کپڑے جا تھیلا استعمال کریں،دکاندار حضرات دکانوں پر پلاسٹک بیگ کی جگہ کاغذ یا بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ استعمال کریں، شہری ماحول کو آلودگی سے صاف رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ گجرات کا ساتھ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صحت افزاء ماحول فراہم کیا جاسکے۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds