تازہ ترین

گجرات : عید الضحیٰ کے موقع پر نمایاں کارگردگی پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش محمود بٹ کی جانب سے میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں، کنجاہ، کھاریاں و لالہ موسیٰ، سرائے عالمگیر کے افسران عملہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پرعید الضحیٰ کے موقع پر نمایاں کارگردگی پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش محمود بٹ نے میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں، کنجاہ، کھاریاں و لالہ موسیٰ، سرائے عالمگیر کے افسران عملہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا،اسسٹنٹ کمشنرز نے افسران و عملہ کی کاوشوں کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کئے، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز ، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نے کہاکہ عید الاضحی پر صفائی، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے، جس پر تمام افسران و عملہ نے عمل درآمد یقینی بنایا، تمام میونسپل کمیٹیز میں شکایات سیل، کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہے اور تمام معاملات کی براہ راست نگرانی کی گئی، زیرو ویسٹ پالیسی پر 100 فی صد عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ تمام اہداف کو ٹیم ورک کے نتیجے میں حاصل کیا گیا تمام افسران و عملہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds