
گجرات : گجرات کے چوراہوں پر اوباش موٹر گجرات : گجرات کے چوراہوں پر اوباش موٹر سائیکل سواروں کا راج ، باپ کمائیوں پر پلنے والے ان منہ زور اوباشوں کی وجہ سے شریف النفس شہریوں کا سڑکوں پر گزرنا محال ہوگیا ، خواتین اور بزرگوں کا بھی کوئی لحاظ نہیں کیا جاتا شہر گجرات کی سڑکوں پر جنگل کے قانون کا راج تفصیلات کے مطابق شہر میں اوباشوں کا سڑکوں پر شریف شہریوں کو سرعام تنگ کرنا معمول۔موٹر سائیکلوں پر اوورسپیڈنگ کرکے راہگیروں اور سائیکل سواروں کیلئے وبال جان بن گئے۔سرعام غنڈی گردی اور قانون شکنی کے ساتھ ساتھ نہایت غلیظ الفاظ کا آزادانہ استعمال ۔یہ اوباش موٹر سائیکل سوار سائیکل سواروں ، بزرگوں اور خواتین کو آزادانہ طور پر جان بوجھ کر اپنی تیز رفتاری کی زد میں لاکر شدید زخمی کر دیتے ہیں ۔اگر ان اوباشوں سے ڈرائیونگ لائسنس بارے استفسار کیا جائے تو ان کے پاس موٹر سائیکلوں کے کاغذات سمیت کوئی بھی قانونی کاغذات نہیں ملیں گے۔یہ اوباش ” قانون ساڈے پیو دا ” کے مصداق سرعام قانون شکنی میں ملوث پائے جاتے ہیں ۔راہگیروں جن میں خواتین ، بچے بزرگ اور سائیکل سوار شامل ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ گجرات شہر کے تمام مصروف چوک بلخصوص نواب زادہ چوک، شاہدولہ چوک، مچھلی چوک، ظہور الٰہی کوٹھی چوک، پاکستان چوک اور تیمور چوک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو رات 9 بجے تک تعینات کیا جائے۔ان اہلکاروں کو پوری مستعدی سے سب کے کاغذات چیک کرنے اور موٹر سائیکل سوار اوباشوں کو گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری کیے جائیں۔




