
بھمبر : عید قربان کی آمد،کانگو وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں اقدامات۔۔کمشنرمیرپور ڈویژن و ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں میں محکمہ امورحیوانات کا عملہ تعینات داخلی خارجی رستوں پرمحکمہ امور حیوانات،پولیس مجسٹریٹس ڈیوٹی سرانجام دیں گے،اس ضمن میں حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔جملہ شہریوں،جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والے حضرات کو بھی حفاظتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے احکامات دیئے گیے ہیں۔




