تازہ ترین

گجرات : ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر ورک کا شہباز پور روڈ کا دورہ

گجرات : ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر ورک نے شہباز پور روڈ کا دورہ کیا۔ شہریوں سے ملاقات کی انکے مسائل سنے اور فلفور حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، سی او ضلع کونسل ملک ابرار، سی او میونسپل کمیٹی مشرف بیگ، ایس ڈی او ہائی ویر محمد کریم اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علاقہ مکینوں کی پانی کے نکاس کے حوالے سے شکایات سنی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقہ مکینوں کا پانی کے نکاس کا مسئلہ فوری حل کیا جائے، انہوں نے سی او ضلع کونسل ملک ابرار، محکمہ ہائی وے کو پانی کے نکاس کے لیے حکمت عملی وضع کرنے اور فلفور ٹیم کو بجھوا کر نکاس آب کو کلییر کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سڑک اور علاقہ مکینوں کی زمینوں کو پانی کے نقصان سے محفوظ رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جلد از جلد حکمت عملی وضع کرکے کام کا آغاز کیا جائے ۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds