تازہ ترین

گجرات : گجرات میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور آئی ایف جے کے اشتراک سے صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

گجرات : گجرات میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور آئی ایف جے کے اشتراک سے صحافیوں کی تربیت کے حوالے سے گجرات یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں گجرات کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ شرکا نے ورکنگ صحافیوں کو درپیش مسائل بیان کئے. ٹریننگ ورکشاب کے دوران انسٹرکٹرز نے مسائل کے حل کے لئے مختلف ملکی اور انٹرنیشنل قوانین پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ اپنے حقوق صلب کیے جانے پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے اپنی آواز بلند کریں اور میسر قانونی مداوا کے لیے عدالتوں کا دروازہ کھٹکٹائیں. رانا محمد عطیم نے کہا کہ پی ایف یو جے اور آئی ایف جے مل کر پاکستان کے صحافیوں کےمسائل حل کرنے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں اور اس سلسلہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ بھی زیر سماعت ہے. اس میں علاقائی صحافیوں کے حقوق پر بھی زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پی ایف یو جے صحافیوں کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور جلد دوسرے شہروں کے صحافیوں کیلئے بھی پلاٹس اور دیگر سہولتوں کا اعلان کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے اگر کسی بھی صحافی کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو ہر قسم کی قانونی امداد فراہم کرے گی. میزبان گجرات یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اختر چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان مغل، محمد اسماعیل ، سید عاصم رضا، سید اظہر حسین شاہ نے آئی ایف جے اور پی ایف یو جے کا ٹریننگ ورکشاپ کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں رانا محمد عطیم اور جی ایم، شہر بانو، احتشام الحق اور فاروق جوہری نے شرکا کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds