
گجرات : گلوبل ٹی بی ہیڈ کوارٹر جینوا میں پاکستان کے فوکل پرسن ڈاکٹر کرسٹسین گونیبرگ اور ریجنل ڈائریکٹر ٹی بی ایمبرو آفس مصر ڈاکٹر مارٹن وینٹن بوم، ڈاکٹر خواجہ لئیق نے ٹی ایچ کیو کنجاہ کا دورہ کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر عامر صفدر نے ٹی بی پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی، وفد نے گجرات میں ٹی بی کے حوالے سے فراہم کردہ علاج معالجے کی طبی سہولیات کا جائزہ لیا،فوکل پرسن ڈاکٹر کرسٹسین کونیبرگ نے کہا کہ دورے کا مقصد گجرات میں ٹی بی کے حوالے سے فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لینا تھا آیا وہ عالمی معیار کے مطابق ہیں یا نہیں، کتنے افراد کو ٹی بی علاج کی سہولت فراہم کی گئی اور کس معیار کی مشینیں استعمال کی جارہی ہیں، وفد نے ٹی بی کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا باریک سے جائزہ لیا اور گجرات میں ٹی بی کے علاج کے حوالے سے بہترین اور جدید سہولیات کی فراہمی پر ضلع انتظامیہ اور محکمہ کے افسران کی کاوش کو سراہا ۔




