
بھمبر: محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس مجسٹریٹس متحرک ہیں، ڈپٹی کمشنر واسسٹنٹ کمشنر بھمبر کے احکامات کی روشنی میں میں امام بارگاہ حسینیہ بھمبر کے ملحقہ ایریا میں پولیس نفری کے ہمراہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی غرض سے کرایہ داران کی پڑتال کی گئی ہے،ڈیوٹی مجسٹریٹ قیصرمحمودشمس نے بتایاہے کہ لیاقت علی اپنی شناخت اور پولیس سٹیشن رجسٹریشن نہ کروانے کی پاداش میں حوالہ پولیس ہوا ہے




