
پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں عوامی مفادات کے منصوبوں پر کام کے لیے تمام محکموں کو متحرک کیا گیا ہے، مریم نواز نے 100دنوں میں 42عوامی مفادکے پروجیکٹس متعارف کرائے ہیں، مریم نواز نے وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی 30ارب کا رمضان پیکج دیا،راشن بیگز لوگوں کے گھروں میں پہنچائے۔مسیحیوں کو ”ایسٹر پیکج“دیا اور ہندو برادی کو ”ہولی پیکج“دیا۔لاہور میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی ہسپتال شروع کیے۔مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد تین ماہ میں آٹا 1200روپے سستا اور روٹی 20سے 12روپے تک آگئی۔ مفت علاج معالجے کیلئے فیلڈ ہسپتال،کینسر کی مفت ادیات اور کلنک آن ویلز پروگرام متعارف کرائے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایئرایمبولینس کی سہولت متعارف کرانے جارہے،5لاکھ کسانوں کیلئے 300ارب کا تاریخی پیکج لائے،اب ٹریکٹر سکیم بھی متعارف کرادی،کسانوں کیلئے ون ونڈو آپریشن متعارف کرارہے جہاں کسان کی ضرورت کی تمام اشیائایک چھت کے نیچے ملیں گئیں۔کسان کارڈ،دستک پروگرام،ہمت کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ متعارف کرائے۔صوبے میں نئی شاہراہوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جارہی ہے۔نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے 16شہروں میں 4ہزار طلبہ کے لئے ٹیوٹا کے پروگرامز جاری ہیں۔”مریم نواز کی دستک“پروگرام کے تحت شہریوں کو پیدائش،اموات،نکاح،پراپرٹی وغیرہ کے سرٹیفکیٹ کی سہولت بآسانی میسر ہوگی۔پنجاب کے 18مزید شہروں میں سیف سٹی اور لاہور میں 100مقامات پر فری فائی فائی کی سہولت فراہم کی۔ماڈل ویمن پولیس اسٹیشن اور پنک بٹن ایمرجنسی ہیلپ لائن کا اجرائکیا۔مریم نواز پہلی چیف منسٹر پنک گیمز شروع کی جس میں 16یونیورسٹیوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔مریم نواز نے تین ماہ میں ہی ”اپنا گھر اپنی چھت“پروگرام شروع کیا،ایک لاکھ پہلے مرحلے میں دیے جائیں گے۔طلبہ و طالبات کو بائیکس کی تقسیم کا آغاز اور صوبے بھر کیلئے 657نئی بسوں کی منظوری دے گئی، صنعت، کاروبار، آئی ٹی، انفراسٹرکچر، اور گورننس کے ہر شعبے کی سمت درست کی گئی ہے اور نیا اعتماد اور ساکھ دی گئی ہے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی کی بنیاد 100 دنوں میں رکھ دی گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار رمضان پیکج مستحقین کے لئے ان کی دہلیز پر پہنچایا گیا ہے، پاکستان اور پنجاب کی پہلی سوشو اکنامک رجسٹری قائم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ خواتین کے لئے پہلا ورچوئل پولیس اسٹیشن اور پورے پنجاب میں ڈے کیئر سنٹر کا فنڈ قائم کیا گیا ہے پنجاب کا پہلا ای ماس ٹرانزٹ بس اور نوجوانوں کے لئے ای بائیکس کا نظام شروع کر دیا گیا ہے۔ 100 دنوں میں تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری، پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی، سموگ اور فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والے مسائل پر تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں حکومت پنجاب کسانوں کو کھاد بیج اور زرعی ادویات کی خریداری کے لیے بلاسود قرضہ جات فراہم کرنے جارہی ہے 1 ایکڑ تا ساڑھے 12 ایکڑ اراضی رکھنے والے کسان اس سیکم کے تحت اہل ہوں گے، اسکیم کے تحت کسانوں کو فی ایکڑ 30 ہزار روپے کھاد اور بیج کی خریداری کے لیے فراہم کئے جائیں گے، کسان pkc (space) شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر بھیج کر اپنی رجسٹریشن کرسکتے ہیں زیادہ سے زیادہ 5 ایکڑ کی سبسڈی حاصل کی جاسکتی ہے، کسانوں کو سبسڈی ڈیلرز کے ذریعہ فراہم کی جائے گی، کسان کو بینک آف پنجاب کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ جاری کیا جائے، کسان کھاد ڈیلرز کو نقد رقم رقم دینے کی بجائے کارڈ سے بل کی ادائیگی کرے گا کسان 6 ماہ کے اندر رقم واپس کرنے کا پابند ہوگا، کسان سال میں دو بار فی ایکڑ 30، 30 ہزار روپے سبسڈی حاصل کرسکتا ہے، کسان کھاد، بیج، زرعی اددویات کارڈ سے خرید سکتا ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔




