
بھمبر : ضلع بھمبر میں ساتویں زراعت شماری کا پہلامرحلہ آئندہ دو ماہ بعد اگست میں شروع ہوگا۔ جس میں مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے زمینداروں کا ڈیٹامرتب کیاجائے گا۔ ماہ ستمبر 2024 میں دوسرے فیز میں مزید شمارکنندگان گھر گھر جا کرایگری کلچر و لائیوسٹاک کا ڈیٹااکھٹا کریں گے۔ اے سی ہیڈکوارٹرمحمدعیص بیگ کی زیرصدارت اجلاس میں ڈویژنل کوآرڈینٹر ادار ہ شماریات پاکستان مقرب خان نے ڈسٹرکٹ کورآڈنیٹرقدیر ارشدکے ہمراہ بریفنگ دی۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس کی طرف سے ٹاسک کوکامیاب بنانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اجلاس میں اے سی سماہنی راجہ عمرطارق،ڈی ایس پی محمدنصیرخان،افسرمال محمدعلی،ڈی ڈی ایگریکلچرمحمدعمار،اے ڈی لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد جہانگیر خان، ڈی آئی اوعدنان مختار،تحصیلداربرنالہ راجہ آصف منیرنے شرکت کی۔پی بی ایس حکام نے بتایاکہ چار اداروں کو ضم کرکے تشکیل پانے والے ادارے سے مستفید ہوا جائے۔ ایکٹ 2011 کے تحت مزیدعمل درآمد جاری ہے۔ آئندہ ماہ 22 جولائی سے ایگریکلچر و لائیوسٹاک کے سٹاف کی ٹریننگ کا آغاز کررہے ہیں،جنکو باقاعدہ معاوضہ بھی دیاجائے گا۔زراعت شماری سے آئندہ آنے والے عرصہ میں شعبہ کی ترقی کے لئے نئی راہ متعین ہوگی. اے سی ہیڈکوارٹر محمد عیص بیگ نے یقین دہانی کرائی کہ ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشد محمود جرال کی ہدایات پر تینوں تحصیلوں میں پی بی ایس حکام و سٹاف کوبہترتعاون فراہم کیاجائے گا۔




