
بھمبر : ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار آفس بھمبر میں عملہ فیلڈ کا اجلاس زیر صدارت تحصیلدار بھمبر قیصر محمود شمس منعقد ہوااجلاس میں مربوط رابطہ زمینداروں کے ساتھ استوار کرنے اور فوری تعمیلاتی کام مطابق ریکارڈ مرتب کرنے اور کاغذات مال کی زمینداروں کو فراہمی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے محکمانہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ آمدہ برسات سیزن کی بر وقت اور درست رپورٹ مرتب کرنے کا پابند کیا گیا ہے سرکاری رقبہ جات کی کڑی نگرانی کرنے کا پابند کیا گیا ہے ریکارڈ آئی ٹی سنٹر میں کمپیوٹرائزیشن کے عمل معاونت اور درستگی وغیرہ جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے




