تازہ ترین

گجرات: اسسٹنٹ کمشنر گجرات کھاریاں زوہیب ممتاز کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسی اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل کا سبزی و فروٹ منڈی سرائے عالمگیر کا دورہ

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات کھاریاں زوہیب ممتاز نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسی اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے سبزی و فروٹ منڈی سرائے عالمگیر کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنرز نے منڈی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے کہا کہ نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے،ذخیر اندوزی کرنے اور مصنوعی مہنگائی کیا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، مارکیٹس کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ضلع انتظامیہ کیںطرف سے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا یے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر موجود آویزاں کریں، اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds