تازہ ترین

یہ عبرت کی جا ھے تماشہ نہیں ھے ۔۔۔ ایمن العلی 23 سالہ مالدار اردنی خوبصورت نوجوان ۔۔۔ تحقیق و ترتیب۔ محمد ندیم ۔ اسلام آباد

۔۔۔۔ ایمن العلی محض 23 سالہ اردنی نوجوان ہے۔
انتہائی خوبرو ہے، حسین و جمیل ہے، ٹک ٹوکر ہے، بلاگر ہے، فیشن ماڈل ہے، عرب دنیا میں ٹرینڈ میکر ہے،
لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہے۔ انسٹا گرام، سنیپ چیٹ اور ٹک ٹوک پر لاکھوں فالوورز رکھتا ہے،
۔۔۔۔ اس کی ایک ویڈیو کو ایک ہی دن میں 12 سے 15 لاکھ ویووز ملتے ہیں، ہر مشہور عرب ٹی وی چینل پر مہمان بنا ہوا ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا کا بادشاہ ہے اور اسے 2022 میں باقاعدہ (ملك جمال الأردن – اردن میں حسن کا بادشاہ) کا خطاب ملا ہوا ہے۔
سن 2023 میں ھاشمیہ یونیورسٹی اردن سے ماسٹر ڈگری لی، گریجوایشن تقریب میں مخصوص گریجوایشن ٹوپی پر (ملك الإرادة –
۔۔۔۔ اپنی مرضی اور اپنے ارادے کا بادشاہ) لکھوا کر شامل ہوا،
اس کی یہ ویڈیو لاکھوں لوگوں نے پسند کی۔ اپنی عوامی اور عرب دنیا میں شہرت اور جان پہچان کی وجہ سے،
اردن ٹیلی ویژن کی مشہور بدوی سیریز “هام وشاهة” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکا ہے۔
۔۔۔۔ ٹک ٹوک پر چلبلے کنٹینٹ کی ویڈیوز بناتا ہے، جو کہہ دے وہ ٹرینڈ بنتا ہے۔ سن 2023 میں اس کا ستارہ بام عروج پر رہا ہے، گریجوایشن کی،
سوشل میڈیا سے لاکھوں ڈالر کمائے، سینکڑوں اشتہارات میں بھاری معاوضے کے ساتھ ماڈلنگ کی۔ مصر اور اردن کی سیاحتی ویڈیوز بنائیں،
اپنی بہن کی عالیشان شادی کی۔
۔۔۔۔ تاہم 2023 میں اس کے جسم میں (معدے اور ہڈیوں کے پنجر میں) کینسر بھی ڈائیگنوز ہوا۔
اس کینسر کے باوجود (میں اس کینسر کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا) کہہ کر اپنی ہر قسم کی مصروفیات کو جاری رکھے رہا ہے۔
۔۔۔۔ تاہم: پچھلے دو دن سے اس کی ایک نئی تصویر کی وجہ سے ایک کہرام برپا ہے جس میں یہ ہسپتال میں بستر میں لیٹا ہوا ہے،
ہڈیوں کا ڈھانچہ بنا ہوا، پیٹ انتفاخ سے پھولا ہوا: کیپشن ہے کہ اپنے دل سے میرے لیئے دعا کر دیجیئے۔
عرب میڈیا کے ہر بڑے اخبار پر اس کا چرچا رہا، اس کے مداح روتے رہے، ہر دل گرفتہ اس کیلیئے دعا گو بنا ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔ اخبارات میں اس کی بیماری سے متعلق، اس کی پیدائش سے لیکر اب تک کے حالات زندگی اور اس کی موجودہ حالت کی تفاصیل شائع ہوئی ہیں۔
مشہور ڈیجیٹل اخبار (MSN) نے اس پر ایک خاص مضمون شائع کیا ہے۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُون
بیشک زندگی موت کی امانت ہے
كل نفس ذائقہ الموت
ﷲ پاک مغفرت فرمائے آمین. 13 نومبر 24ء کو ان کا قضاءالہٰی سے اِنتقال ہوگیا۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds