تازہ ترین

بھمبر,برنالہ: محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر کا پولیس و مجسٹریٹس کے ہمراہ امام بارگاہوں کا دورہ

بھمبر,برنالہ: محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر کا پولیس و مجسٹریٹس کے ہمراہ گذشتہ روز امام بارگاہوں کا دورہ۔جملہ سیکورٹی معاملات،انتظامی امور،ایس او پیز پر عمل درآمدکے حوالے سے معائنہ کیا،امام بارگاہوں کے داخلی خارجی رستوں کا معائنہ کیا،رینٹ ایکٹ پر عمل کاحکم دیا،اس دوران امام بارگاہوں کی انتظامیہ نے پولیس و ضلعی انتظامیہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مرزا ارشد محمودجرال نیڈی ایس پی محمدنصیرخان، اسسٹنٹ کمشنر برنالہ انعام باری کے امام باگاہ ریحانہ کا دورہ کیا اور امن کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ھدایات دیں اور انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلائی انھوں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف ھدایات دیں اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقین دھانی کروائی۔ پیر سید جماعت علی شاہ مرحوم کے صاحبزادگان عزیز اقارب نے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی پر شکریہ ادا کیا،ایڈووکیٹ صغیر حیدرجرال ممبر بار کونسل آزادکشمیرنے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اور اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ڈپٹی کمشنر بھمبر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ انعام باری نے دربار بی بی پاکدامن خیرووال امام بارگاہ کوئیل کا بھی دورہ کیا۔اس موقع تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر ایس ایس ایچ او برنالہ چوھدری مہربان راجہ نوید عاطف وقاص لطیف جرال انچارج آفیسر چوکی سینگری شہزاد احمد بھی بمعہ سٹاف انکے ھمراہ تھے۔پولیس مجسٹرٹیس نے اس عزم کا اظہارکیاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے گا

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds