
گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے فراہم کردہ طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اددویات و ٹیسٹوں کی سہولت ہسپتال کے اندر مفت فراہم کی جائے گی، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے۔




