
گجرات : شہریوں کے مسائل/ شکایات و درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے دفتر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میں کھلی کہچری کا انعقاد کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر زوہیب ممتاز سمیت ریونیو افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے ریوینیو افسران و سٹاف کے ہمراہ شہریوں کی شکایات سنی اور درخواستوں پر فوری عمل درآمد کروانے اور سو فیصد میرٹ پر فیصلے کرنے کے لئے اے سی کھاریاں و دیگر افسران کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کے مسائل، شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے، افسران شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں، ریونیو کے حوالے سے بہترین خدمات فراہم کی جائیں، شہریوں کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے، درخواستوں پر بلا جواز اعتراض عائد نہ کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام افسران دفتری اوقات کار میں اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں، افسران کی توجہ صرف اور صرف شہریوں کے مسائل کے حل پر مرکوز ہونی چاہیے، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کھلی کہچری کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے، شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے تشریف لاسکتے ہیں۔




