تازہ ترین

گجرات : ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے ہمراہ کور کمیٹی گجرات کے اجلاس کی صدارات

گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے ہمراہ کور کمیٹی گجرات کے اجلاس کی اجلاس کی صدارات کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا الاضحی کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ گجرات، گجرات پولیس سمیت تمام ادارے متحرک ہیں، علماء اکرام امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جائے، کوئی ایسا عمل نہ کیا جائے جس سے کسی دوسرے کی دل آرازی ہو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ،راجہ ضیاء الرحمن عطاری، سید نور حسین شاہ، میر جواد جعفری، سید الطاف الرحمن، سید الطاف عباس کاظمی، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، قاری ضیاء الرحمن، لالہ جی سعید اقبال،منور کھوکھر، خادم علی خادم سمیت کور امن کمیٹی کے ممبران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ علماء اکرام اپنے خطبات میں مان و سلامتی کا درس دیں، کسی فرد کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ادارے موجود ہیں، عید کے اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، کور امن کمیٹی کے ممبران ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے نہایت اہم کردار ادا کررہے ہیں، گجرات امن و سلامتی کا گہوارہ ہے تمام ادارے متحرک ہیں عید الاضحی پر صفائی، آلائشوں کی تلفی سمیت دیگر انتظامات بہترین انداز میں کئے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کی گیا ہے، عید گاہوں، عید کے اجتماعات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds