
گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی ڈنگہ کا دورہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے سبزی و فروٹ منڈی سرائے عالمگیر کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنرز نے منڈی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے،ذخیر اندوزی کرنے اور مصنوعی مہنگائی کیا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، مارکیٹس کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ضلع انتظامیہ کیںطرف سے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا یے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر موجود آویزاں کریں، اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




