
گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے دوران سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے متحرک رہیں، ریسکیو 1122 سمیت تمام بلدیاتی ادارے میشنری فنکشنل رکھیں،اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نالوں، سیوریج لائنوں کی فوری صفائی کروائی جائے ہنگامی حالات میں دریائے چناب اور جہلم کیساتھ آباد دیہات کے مکینوں کو فوری آگاہی کے لئے کمیونیکیشن کا نظام موثر بنایا جائے، جنگلات میں آگ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر،ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی صفدر حسین ورک نے بتایا کہ دریائے چناب اور جہلم میں زیادہ پانی کی صورت میں دریا کنارے واقع آبادیاں سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، افسران ممکنہ سیلاب سے متاثرہ ہونے واکے دیہات کے مکینوں سے مسلسل رابطے میں رہیں، ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 23 ریلیف کیمپ قائم کئے جارہے ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام۔محکموں کو فوری اطلاع دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پانی کی صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جائے، میونسپل کارپوریشن گجرات، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ اپنے زیر انتظام علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو موثر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، افسران و اہلکاروں میں علاقہ جات تقسیم کرکے انہیں یہاں بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے جواب دہ بنایا جائے۔




