
گجرات : ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی گجرات یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کی صحافی برادری کے ساتھ تعارفی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی مستنصر عطا باجوہ نے ڈی پی ا و کمپلیکس میں گجرات یونین آف جرنلسٹس کی صحافی برادری کے ساتھ تعارفی ملاقات کی،جس میں الیکٹرانک میڈیا ، نیشنل و لوکل اخبارات اور ویب میڈیا کے نمائندوں اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے کہا کہ وہ میرٹ اور انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، ضلع سے اسلحہ کلچر اور قبضہ مافیا کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔شہریوں کے بنیادی حقوق اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشر ے کی اصلاح اور قانون کے نفاذ میں میڈیاکا کردار انتہائی اہم ہے۔ڈی پی او گجرات نے میڈیا اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور مثالی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔جس پرگجرات یونین آف جرنلسٹس کے تمام نمائندوں نے ڈی پی او گجرات کا خیر مقدم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ قانونی کی بالا دستی کے لئے میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔




