ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایکسسئین بلڈنگز محمد باسط اس موقع پر موجود تھے

گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈولپمنٹ ریویو اجلاس کی صدارات کی اور کہا ہے کہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام پروجیکٹس کو فوری طور پر مکمل کیا جائے، تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور بروقت مکمل کیا جائے،ڈی سی کمپلیکس میں جاری عامر ہال رینوویشن پراجیکٹ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، ان خیالات کا انہوں نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایکسسئین بلڈنگز محمد باسط اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل جائے، بلاجواز تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام منصوبوں پر کام معیار کا خاص خیال رکھا جائے، تمام میٹریل کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے، گی۔غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ فنڈز کی کمی کو منصوبوں کی تکمیل میں آڑے نہ آنے دیا جائے جہاں جہاں فنڈز درکار ہیں فوری طور پر فنڈز کے حصول کے لیے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ کے ہمراہ ڈی سی کپلیکس میں جاری پراجیکٹ عامر ھال کا دورہ کیا جاری ترقیاتی کاموں و معیار کا جائزہ لیا انہوں نے کہا ہے کہ جاری کام میں تیزی لائی جائے اور بروقت مکمل کیا جائے۔




