سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 6 دسمبر

لاہور : پنجاب بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک (نہم اور دہم) کے سالانہ امتحان 2025ء کے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 6 دسمبر ، ڈبل فیس کے ساتھ 20 دسمبر جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 2 جنوری 2025 ہے۔




