تازہ ترین

گجرات : ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کا جناح چوک ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ ؛ بارش کے پانی کے نکاس کے عمل کا معائنہ

گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح چوک ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا، بارش کے پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے پانی کے نکاس کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ چل رہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں، تمام تر معاملات کی نگرانی کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے ضلع بھر کی اربن یونین کونسلز میں 13 ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں، شہری اپنی شکایات کے لیے قریبی ریلیف کیمپ سے رجوع کرسکتے ہیں، شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے موسم نیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے پولز سے دور رہیں، غیر ضروری سفر سے گزیر کریں، دریاؤں، نہروں میں نہانے اور مویشی لے جانے سے اجتناب کریں ۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds