
بھمبر : ڈیوٹی مجسٹریٹ بھمبر قیصرمحمودشمس نے ہمراہ پولیس بازار کی پٹرتال کی انہوں نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وسب ڈویژنل مجسٹریٹ بھمبھر کے احکامات کی روشنی میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت بھمبر بازار کی پڑتال کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کو نقد جرمانے عائد کیے گئے ہوٹلوں بیکریوں اور گیس سلنڈر ایجنسیز کریانہ سٹور اور سبزی فروٹ کی دوکانیں چیک کی گئی ہیں ۔




