
بھمبر : بھمبرمیں انسدادڈینگی مہم کاآغاز،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول کی زیرنگرانی انسداد ڈینگی مہم شروع کی گئی، ڈینگی،/ملیریا خصوصی مہم کے دوران ضلع ہذا میں ڈینگی/ملیریا وائرس کیکنٹرول کے سلسلہ میں مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور لاروے سرویلنس،لاروی سائیڈنگ،سکولز، مدرسہ جات اور کمیونٹی میں ہیلتھ ایجوکیشن سیشن کا انعقاد، ہاٹ سپاٹس ایریا سمیت قبرستان،ٹائر شاپس، نرسریز اور پارکس میں سرویلنس کے علاؤہ شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کیئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کا کہنا تھا، کہ آمدہ سیزن ڈینگی کی افزائش نسل کے لئے موزوں ترین ہے۔علاقہ مکین اپنے گھروں اور اردگرد کھڑے پانی کی فوری نکاسی کریں صفائی، ستھرائی کا خیال رکھیں، مچھروں کی افزائش کی جگہوں کا خاتمہ کریں،محکمہ صحت کی جانب سے جاری ھدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ڈینگی مچھر کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے




