تازہ ترین

ماسکو : گوگل پر پوری دنیا کی آمدن سے بھی زیادہ جرمانہ عائد: ’اتنی رقم کے لیے کوئی لفظ موجود نہیں‘

ماسکو : روس کی ایک عدالت نے یو ٹیوب پر ملک کے سرکاری میڈیا چینلز پر پابندی لگانے کی وجہ سے گوگل پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس فیصلے کی حیران کن بات جرمانے کی رقم ہے جو گوگل کی اپنی مالیت سے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کی مجموعی آمدن سے بھی زیادہ ہے۔ اس جرمانے کا حجم اتنا زیادہ ہے کہ تاس خبر رساں ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوو نے اعتراف کیا ہے کہ اتنی رقم کے لیے ان کے پاس کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ تاہم انھوں نے گوگل کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر توجہ دیں۔ روسی عدالت کے فیصلے مطابق دو انڈیسلیون روبل کا جرمانہ بنتا ہے یعنی دو کے بعد 36 صفر۔ ڈالر کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ رقم بنتی ہے: 20,000,000,000,000,000,000,000,000,000,000,000 واضح رہے کہ گوگل دنیا کی امیر ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ تاہم یہ جرمانہ گوگل کی اپنی مالیت، جو دو کھرب ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے، سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ یہی نہیں، یہ جرمانہ پوری دنیا کی مجموعی آمدن سے بھی زیادہ ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، آئی ایم ایف، کے تخمینے کے مطابق دنیا کا جی ڈی پی 110 ٹریلیئن ڈالر ہے۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds