

بھمبر : مچھٹ تا ٹریام 1.50کلومیٹرروڈ پر اسفالٹ ڈالنے کا آغازکردیاگیا۔یو سی چیئرمین نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مچھٹ تا ٹریام 1.50کلومیٹر روڈ پر اسفالٹ کا کام شروع ہوگیا۔جس کی مدت تکمیل 2 سال تھی لیکن تین ماہ کے قلیل مدت میں کام مکمل ہونے کے قریب ہے عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی خصوصی دلچسپی سے عوام علاقہ کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی اسفالٹ ڈالنے سے پہلے خصوصی دعا کی گی۔ اس دعائیہ تقریب میں چئیرمین یونین کونسل کسگمہ چوہدری محمود احمد، وائس چیئرمین ملک محمد اشفاق،کونسلر راجہ محمد صفدر، چوہدری صابر حسین،چوہدری امانت علی، چوہدری محمد عارف، چوہدری محمد اسلم، چوہدری محمد یسین چوہدری نادر حسین بھی موجود تھے۔




