تازہ ترین

گجرات : گجرات کی مشہور ومعروف اہم گزرگاہ کریکاں والا چوک عرصہ دراز سے بلدیہ عظمیٰ گجرات کی توجہ کی منتظر

گجرات : گجرات کی مشہور ومعروف اہم گزرگاہ کریکاں والا چوک عرصہ دراز سے بلدیہ عظمیٰ گجرات کی توجہ کی منتظر ، عین مسجد کے دروازے کے سامنے گٹروں اور نالیوں کا گندہ پانی انتظامیہ کی اسلام پسندی کو بخوبی عیاں کررہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات شہر مسلم آباد روڈ سے کریکاں والا چوک کی جانب گزرنے والی ناصرف ٹریفک جس میں کثیر تعداد میں سکولوں و کالجوں میں جانے والے طلبہ و طالبات سوار ہوتے ہیں کو گٹروں و نالیوں کے گندے جمع شدہ پانی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مقامی رہائشیوں کے ساتھ ساتھ پیدل گزرنے والے اسکولوں و کالجوں کے طلبہ و طالبات ، بچوں ، بزرگوں اور خواتین کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مزید برآں اسی حدود میں موجود مسجد کے عین سامنے اسی جمع شدہ گندے پانی کی وجہ سے نمازیوں کو بھی سخت کوفت کا سامنا ہے ۔ اہلیان علاؤہ و دکاندار حضرات کا کہنا ہے کہ آئے روز کئی بچے ، بزرگ اور خواتین اس گندے پانی میں گر کر زخمی ہوتے رہتے ہیں جبکہ یہی جمع شدہ گندہ پانی تعفن اور مچھر پیدا ہوکر مختلف و آئی امراض کا سبب بھی بن رہا ہے ۔، ان کا کہنا ہے کہ پانی کے بلوں میں تو سیوریج کے نام پر چارجز وصول کیے جاتے ہیں لیکن عملہ کبھی بھی نظر نہیں آتا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مشہور و معروف چوک کی میں موجود گٹروں و نالیوں کی فی الفور صفائی کرکے نکلنے والی غلاظت کو ساتھ ہی اٹھا کر ٹھکانے لگایا جائے تاکہ گندہ پانی سڑک پر جمع ہونے کی بجائے اپنے مقررہ طریقے سے گزرے اور ناصرف اہلیان علاؤہ و تاجر حضرات بلکہ راہگیروں , بچوں ، بزرگوں ، خواتین ، ٹریفک سمیت مسجد میں آنے جانے والے نمازیوں کو بھی ان مشکلات سے نجات حاصل ہو ۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds