
گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس کو اچانک چیک کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے پیٹرول پمپس کا پیمانہ چیک کیا، پیمانہ کم ہونے پر اختر فلنگ اسٹیشن کھوجے کو سیل جبکہ زوم پیٹرولیم فلنگ اسٹیشن دھاروال پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ شہریوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، پیٹرول پمپس مالکان پیمانہ پورا رکھیں، بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، پیٹرول پمپ سیل و بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔




