تازہ ترین

ڈیرہ غازیخان : ہدایت اللہ پیر زادہ کی جمعیت طلباء اسلام کے لئے کی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے ؛ حافظ رانا کامران اختر صوبائی ڈپٹی ترجمان جمعیت طلباء اسلام پنجاب

ڈیرہ غازیخان : ہمارے بہت ہی قابل احترام لاکھوں نوجوانوں کے دلوں کے ترجمان مرکزی صدر جمعیت طلباء اسلام پاکستان ہدایت اللہ پیر زادہ قائد محترم مدظلہ کے ہاتھوں رکن سازی فارم فل کر کے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ۔ ان کے ساتھ تنظیمی اور ذاتی معاملات پر ہمیشہ مشاورت رہی ۔ حافظ رانا کامران اختر صوبائی ڈپٹی ترجمان جمعیت طلباء اسلام پنجاب کی جانب جاری اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ ہدایت اللہ پیر زادہ نے ہر موقع پر راہنمائی فرمائی ۔ حضرت نے جماعت کی فعالیت کے لئے دن رات محنت کی ان کو اگر کسی نے 2چار دن پہلے بھی اطلاع کی کہ فلاں یونٹ کا پروگرام ہے وہاں پر آپ کی آمد ضروری ہے آپ کی آمد سے جماعت کو مزید تقویت ملے گی ۔ وہ ہزاروں میل سفر اسی بات پر کر گزرتے کہ جماعت مضبوط ہو گی . خبر پڑھ کر فکر مندی ہوئی اور انکے جانے کا دکھ بھی ، مگر جماعتی فیصلوں اور اصول وضوابط کے سامنے سر خم تسلیم کرنا ہی جماعت سے والہانہ محبت کی علامت ہے. جمعیت طلباء اسلام کے لئے کی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے .

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds