
بھمبر : موسٹ سینیر وزیر/وزیرداخلہ حکومت آزادکشمیرکرنل(ر)وقار احمد نورکاکہناہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی قیادت میں ریاست آزاد کشمیر کو مثالی خطہ بنا رہے ہیں،عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے،جملہ سرکاری مشینیری محنت دیانتداری سے فرائض سرانجام دے تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات کے ثمرات مسیر آسکیں۔آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر حکومت کے سنیئر موسٹ وزیر و وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار نور نے محکمہ بندو بست مال کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ریکارڈ مال کو درست طریقہ سے مرتب کریں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جاری کام میں مزید تیزی لائے جائے تاکہ جلد ازجلد ریکارڈ مال مکمل ہو سکے۔ انہوں نے عملہ بندوبست پر زور دیا کہ وہ نیک نیتی اور محنت سے اپنا کام سر انجام دیں تاکہ عوام کو سہولیات میسر آ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار موسٹ سئنیر وزیر کرنل وقار نور نے محکمہ بندو بست کی جانب سے دی جانے والی بریفننگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں کمشنر میر پور ڈویژن چوہدری شوکت علی بھی موجود تھے۔ مہتمم بندوبست منیر احمد قریشی نے چھمب ایریا برنالہ میں جاری ریکارڈ مال کو مرتب کرنے کے کام پر سئنیر موسٹ وزیر کو بریفننگ دی۔ انہوں نے بریفنگ کے دوران سئنیر موسٹ وزیر کو جاری کام کی پراگریس اور اس کام کی فوری تکمیل میں حائل مشکلات اور سٹاف کی کمی کے بارے میں بھی بریف کیا جس پر وزیر داخلہ نے سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہائی کروائی۔ سئنیر وزیر نیکہا کہ ہمارا کام لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے جس کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعام باری، آفیسر مال بھمبر انجنئیر محمد علی، تحصیلدار بندوبست حق نواز، تحصیلدار بھمبر قیصر محمود شمس، نائب تحصیلدار بندوبست محمد رفیق بھی موجود تھے۔




