تازہ ترین

بھمبر : پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بھمبر، راجہ صارم علی کی جانب سے سوشل موبیلائیزرز کی تربیت کا انعقاد

بھمبر : ترجمان ضلعی دفتر بہبود آبادی بھمبر کا کہنا ھے کہ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سردار آفتاب حسین کی ہدایت پر پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بھمبر، راجہ صارم علی نے سوشل موبیلائیزرز کی تربیت کا انعقاد کیا۔ اس تربیتی سیشن کی نگرانی ڈاکٹر نایاب ظفر فیمیل میڈیکل آفیسر نے کی۔ تربیت کے دوران ڈاکٹر نایاب ظفر فیمیل میڈیکل آفیسر اورھشبینہ صدیق FWWنیشرکاء کو مانع حمل کے جدید طریقوں اور ان کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ کس طرح سماجی کارکنان علاقے میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں تاکہ وہ پاپولیشن ویلفیئر کی خدمات سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے مختلف حکمت عملیوں پر بھی روشنی ڈالی جن کے ذریعے لوگوں کو پاپولیشن کنٹرول کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔مزید برآں، تربیتی سیشن میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سماجی کارکنان کس طرح لوگوں کے رویے اور سوچ میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنی تجاویز اور سوالات بھی پیش کیے جن کا تفصیلی جواب دیا گیا۔یہ تربیتی سیشن نہ صرف سماجی کارکنوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ علاقے میں پاپولیشن ویلفیئر کے مقاصد کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds