تازہ ترین

گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کا ضلع انتظامیہ کی طرف سے قائم کی گئ مویشی منڈی بولے کا دورہ

گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے قائم کی گئ مویشی منڈی بولے کا دورہ کیا، مویشی منڈی میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں مویشی منڈیوں فنکشنل کردی گئی ہیں، ضلع انتظامیہ کی طرف سے مویشی منڈیوں میں بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے سائباں لگائے گئے ہیں، بجلی، جرنیٹر اور روشنی کا انتظام کیا گیا ہے، مویشی منڈیوں کی صفائی کے لیے خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں لائیو اسٹاک اور ایمرجنسی کے لیے محکمہ صحت کے کاونٹر قائم کئے گئے ہیں، جانوروں کے پینے کے پانی کا انتظام بھی کیا گیا ہے، جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جارہی ہے، تمام سہولیات ضلع انتظامیہ کی طرف سے مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds