تازہ ترین

گوجرانوالہ : ڈپٹی کمشنر آفس میں آوارہ کتوں کا راج

گوجرانوالہ : ڈپٹی کمشنر آفس میں آوارہ کتوں کا راج، آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں گشت کرتے دکھائی دیتے ہیںان کتوں کے کاٹنے کے ڈر سے سائلین اور وکلاء حضرات متعدد مرتبہ عملہ کارپوریشن سے شکایات کر چکے ہیں ۔ اے سی سٹی کمپلین سیل ، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر ، ڈپٹی کمشنر کمپلین سیل اور دیگر دفاتر کے بالکل سامنے آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں گھومتے پھرتے ہیں ۔ سائلین کا کہنا ہے کہ شہر سے آوارہ کتوں کو ختم کروانا تو بہت دور کی بات ہے ڈپٹی کمشنر پہلے اپنے دفتر سے تو انکو ختم کروالیں۔وکلاء حضرات کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدہ لیں اور ایک خصوصی کتامار ٹیم تشکیل دی جائے جوان آوارہ کتو ں کو ڈی سی آفس سے ختم کریں تاکہ خوفزدہ شہریوں کو سکون ملے اور لوگوں کی زندگیاں ان سے محفوظ رہ سکیں۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds