
گجرات : ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈی پی او مستنصر حسین باجوہ کے ہمراہ کورامن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی، سید الطاف عباس کاظمی، میر جواد جعفری، حکیم جواد الرحمن، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، چوہدری صفدر وڑائچ،خادم علی خادم، منور کھوکھر اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات امن کا گہوارہ ہے، علماء اکرام امن و امان کے قیام کے لیے ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں، علماء اکرام اپنے خطبات میں امن و سلامتی کو درس دیں، شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے، ایسے عناصر کی فوری نشاہدہی کی جائے، محرم الحرام اور عاشورہ کے ایام میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، جلوسوں و مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، تمام جلوسوں کے روٹس کو کلئیر کردی گیا ہے، بجلی، ٹیلی فون کی تاروں اور سوئی گیس کی تنصیبات کو روٹس سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر پیچ ورک، نکاسی آب، اور سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل کرکے منتظمین سے سرٹیفیکیٹس حاصل کئے گئے ہیں، تمام ایمرجنسی ادارے، ریسکیو 1122، محکمہ صحت کے مراکز الرٹ رہیں گے،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ صرف اور صرف رجسٹرڈ جلوسوں اور مجالس کو برپا ہونے کی اجازت ہوگی تمام منتظمین وقت کی پابندی یقینی بنائی۔ ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کے لئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے، 4 ہزار سے زائد جوان سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔




