تازہ ترین

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا گورنمنٹ کرسچن ہائی اسکول کا دورہ

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ کرسچن ہائی اسکول کا دورہ کیا، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے اسکول کے مختلف حصوں، کلاس رومز، لانز کا مشاہدہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اسکولز کے سازو سامان کی حفاظت یقینی بنائی جائے، چھتوں، لانز کی صفائی باقاعدگی سے کروائی جائے، بارشوں کے دوران اسکولز میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی کے موسم کے پیش نظر سرکاری اسکول پر خصوصی توجہ دی جائے، اسکول ہیڈز باقاعدگی سے اسکولز کا دورہ کریں اور تمام ےر معاملات کی نگرانی کریں۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds