تازہ ترین

اسلام آباد : ایل ایم کے ٹی نے نیشنل انکیوبیشن سینٹرزکے آپریشنز دوبارہ جیت لیے

اسلام آباد : ایل ایم کے ٹی نے اگنائٹ کے اشتراک سے نیشنل انکیوبیشن سینٹرزکو پشاور اور کراچی میں جا ری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ اس کے بعد ایل ایم کے ٹی سے چلنے والے این آئی سی ایس کی تعداد تین ہو جا ئے گی ۔ کمپنی پاکستانی کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور ملک کے متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھائے گی۔اس موقع پر سی ای او ایل ایم کے ٹی عاطف رئیس خان نے کہا کہ ہم نیشنل انکیوبیشن سینٹرکراچی اورنیشنل انکیوبیشن سینٹر پشاور کے آپریشنز کے لیے اگنائٹ کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کیلئے پرجوش ہیں۔دونوں مراکز کے ساتھ ساتھ نیشنل انکیوبیشن سینٹرحیدرآباد میں ایل ایم کے ٹی کا ٹریک ریکارڈ پاکستانی کاروباریوں کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ہم کلیدی شعبوں میں جدت کو فروغ دینے، اپنے شراکت داروں کے ذریعے عالمی سطح کی مدد فراہم کر ینگے۔ کمپنی دونوں نیشنل انکیوبیشن سینٹرزکو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔قابل اعتماد شراکت داروں کے ساتھ مزید پانچ سالوں تک اپنی شراکت کو جاری رکھنا خوش آئند ہو گا ۔ گذشتہ چھ سالوں کے دوران، پاکستان بھر میں ایل ایم کے ٹی کے انکیوبیشن نیٹ ورک نے شاندار نتائج حاصل کئے ہیں۔ اس موقع پر سی ای او اگنائٹ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کسی ملک کی خوشحالی اس کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔ پا کستان کی معیشت کے سنگ بنیاد کے طور پر ہم ایک جدید ترین سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کو شاں ہیں جو کاروباری افراد کی مدد سے ملک کوآگے بڑھا سکے۔نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی میں ایل ایم کے ٹی کے کنسورشیم کے رکن اور لکی لینڈ مارک کے علی سہیل ٹبہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds