ثبوتوں کے باوجود دس سال بیت گئے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے تلاش کرنے میں ناکام



لاہور : چند ماہ کی واٹس ایپ چیٹ 10 سالہ شادی شدہ زندگی پر حاوی ۔۔۔۔ 2 بچوں کی ماں لاہور کی خاتون 5 ماہ سے غائب ۔۔۔۔شوہر اور میکے سسرال والے ڈھونڈ کر تھک گئے ، ثبوتوں کے باوجود اغ۔وا کار قانون کی گرفت سے باہر ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ستو کتلہ کی حدود میں پیش آیا حیران کن واقعہ 2016ء میں زوہیب نامی اس نوجوان نے بینش سے محبت کی شادی کی ۔ زوہیب کا تعلق ایک کاروباری خاندان سے ہے ۔ دنیا کی ہر سہولت اور آسائش بیوی کو مہیا کی ، بڑی اچھی زندگی گزر رہی تھی انکے دو پیارے سے بچے بھی ہیں لیکن چند ماہ قبل سوشل میڈیا اس شادی میں داخل ہو گیا ۔۔ بینش کو مریدکے سے تعلق رکھنے والے شاویز نامی ایک نوجوان نے فرینڈز بنا لیا ۔۔۔شاویز اکثر بینش کی خوبصورتی کی تعریف کیا کرتا اور بینش خوشی سے پھولے نہ سماتی اسی دوران واٹس ایپ نمبرز کا بھی تبادلہ ہو گیا ۔۔ حیرانگی کی بات ہے کہ بینش کا اپنے شوہر سے ذرا بھی جھگڑا نہ ہوتا کیونکہ شوہر شریف اور چاہنے والا تھا وہ بیوی کی ہر بات پر اعتبار کرتا ۔۔۔۔ 5 ماہ قبل یعنی دسمبر کی آخری تاریخوں میں بینش بچوں سمیت اپنے میکے گئی اور چند روز بعد صبح 7 بجے کے قریب گھر سے نکلی ۔۔ اسکے بعد یہ آج تک واپس نہیں آئی ۔ نہ جانے 31 سالہ بینش کو زمین نگل گئی آسمان کھا گیا ۔۔۔ زوہیب اور بینش کے والدین نے کچھ ویڈیو پروف پولیس کو دیے ، جن میں بینش کو ایک گاڑی میں دیکھا گیا کچھ محلے داروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی مگر گاڑی پر نمبر پلیٹس نہ ہونے کی وجہ سے کچھ پتہ نہ چلا سکا ۔ زوہیب کے بقول پولیس کا رویہ انکے ساتھ درست نہ رہا ۔ تھانے میں زوہیب کو ایسی باتیں کہی گئیں کہ وہ شرم سے پانی پانی ہو گیا ۔۔۔۔ واضح شک شاویز پر ہونے کے باوجود آج تک نہ تو شاویز گرفتار ہوا نہ بینش کا کچھ پتہ چلا اور نہ ہی لڑکی کا موبائل فون یا لوکیشن ٹریس پو سکی ہے ۔۔۔ شوہر اور باقی سسرالی و میکے والے حیران پریشان ہیں کہ خوانخواستہ بینش کے ساتھ کچھ سانحہ پیش نہ آ گیا ہو ۔۔۔ اگر وہ اپن مرضی سے شاویز کے ساتھ کہیں روپوش ہے تو یہ بھی بدقسمتی ہے ۔۔ شوہر والدین اور دو بچے آج بھی بینش کی راہ تک رہے ہیں ۔۔۔۔




