تازہ ترین

گجرات : شہر کے گلیوں محلوں میں ایمپلی فائر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ؛ اہلیان محلہ و راہگیر و مساجد کا بھی احترام ختم

گجرات : شہر کے گلیوں محلوں میں ایمپلی فائر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ؛ اہلیان محلہ و راہگیر و مساجد کا بھی احترام ختم ، تفصیلات کے مطابق گجرات شہر کے محلہ نورپور شرقی روڈ سمیت دیگر گلیوں اور محلوں میں بلند آواز سے اسپیکر پر تقاریر و نعروں سمیت دیگر پھیریوں والے جن میں چند ایک دکاندار بھی شامل ہیں بلند آواز میں اسٹیکرز و میگا فون کا کھلم کھلا استعمال کرکے نہ صرف رہائشیوں و راہگیروں کیلئے ذہنی کوفت کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ایمپلی فائر ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں رہائشیوں و راہگیروں کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اسی لیے یہ ایسی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور جب ایسا کرنے والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ الٹا عوام الناس کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اور انکی عزت نفس مجروح کرتے ہیں عوام الناس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نہ صرف سخت ایکشن لیا جائے بلکہ ان کے خلاف ایملی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds