تازہ ترین

گجرات : واسا گجرات کی جانب سے جاری کردہ بلوں میں بے ضابطگیاں ؛ ویب سائٹ نامکمل ؛ عوام خوار

گجرات : واسا گجرات بے ضابطگیاں ؛ ویب سائٹ نامکمل ؛ عوام خوار ۔ تفصیلات کے مطابق واڈا گجرات کے جاری کردہ بلوں میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کی وجہ سے صارفین خوار ہوگئے جو بل صارفین کو جاری گئے جب انہیں ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے ادا کرنے کی کوشش کی گئی تو صارف کا کھاتہ نمبر درج کرنے کی کوئی سہولت سرے سے موجود ہی نہیں جبکہ بلوں پر ایزی پیسہ ، جیز کیش اور ای سہولت کے لوگوز لگائے گئے ہیں جب صارفین بلوں کے ہمراہ بنکوں میں ادائیگی کی غرض سے گئے تو ان پر یہ انکشاف ہوا کہ سوائے ایم سی بی اور یو بی ایل کسی بھی بنک میں بل کی ادائیگی ممکن نہیں ہے اس پر ستم ظریفی یہ کہ بلوں پر شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ہمراہ جمع کروانے کی کوئی تحریر درج نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بوجہ جمعہ کی کاروباری چھٹی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی نہ ہوسکنے کے باعث مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جن صارفین کو بل موصول نہیں ہوئے جب انہوں نے بل کی پشت پر تحریر کردہ ویب سائٹ www.wasagujrat.gov.pk پر وزٹ کرکے بل حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہب سائٹ پر بل آپشن صرف نمونے کے طور پر ڈسپلے تو نظر آرہا ہے لیکن اس پر ایسا کوئی ڈیٹا ہی لنک نہیں کیا گیا جس صارف اپنا بل یا ڈپلیکیٹ بل ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہوں وہاں پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس طرح کثیر تعداد میں صارفین واسا بل کی ادائیگی سے محروم رہ گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds